Symbole du gouvernement du Canada
Gouvernement de l'Ontario

Liens de la barre de menu commune

اپنی بزنس کو چوری سے محفوظ رکھیں

کیا آپ سوچ رہے ہیں کہ اپنی بزنس کو چوری سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟ اپنی املاک اور اثاثوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اور اندرونی اور بیرونی چوری کے مواقع کم کرنے کے لئے ایسے اقدام ہیں جو آپ لے سکتے ہیں۔

اپنی بزنس کو محفوظ رکھنے کے لئے چوری کے تدارک کی ایک مئوثر پلان بنانا اہم ترین اقدام میں سے ایک ہے۔ چوری کے تدارک کی پلان ممکنہ خطرات (رِسکس) کا اندازہ لگانے میں آپ کی مدد کرتی ہے اور اس کو بطور ایک آلہ کے اپنے ملازمین کی تربیت کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بیرونی چوری

بیرونی چوری میں آپ کی بزنس کے باہر کا کوئی شخص ملوث ہوتا ہے۔ یہ دھوکہ دہی سے مصنوع واپس کرنا، دوکان سے چیزیں چرانا (شاپ لِفٹنگ)، یا نقب زنی ہوسکتی ہے۔

بیرونی چوری کا تدارک کرنے کے ٹوٹکے یا طریقے:

  • گاہکوں کے لئے بہترین سروس فراہم کریں۔ توجہ دینے والے اور مددگار ملازمین دوکان سے چیزیں چرانے والے شاپ لِفٹرز کو چوری سے باز رکھ سکتے ہیں۔
  • یقینی بنائیں کہ آپ آسانی سے سٹور کے تمام حصے دیکھ سکتے ہیں۔ سیکورٹی کے لئے لگائے گئے آئینے اور نظر رکھنے کے لئے نصب کئے ہوئے کیمرے آپ کے ملازمین کی احاطے پر نظر رکھنے میں مدد کریں گے۔
  • اپنے سازوسامان کے سٹاک کا حساب کتاب رکھیں اور ہرتضاد کی تفتیش کریں۔
  • بینک میں رقم جمع کرواتے وقت سیکورٹی کو مدِ نظر رکھیں۔ بینک میں پیسہ جمع کرانے کے لئے اچھا وقت دن کے اوقات ہیں اور بینک جانے کا وقت اور راستہ بدلتے رہیں۔
  • ایک سیکورٹی سسٹم نصب کروائیں اور ہمیشہ سیکورٹی الارم پر ردِعمل دکھائیں۔

اندرونی چوری

اندرونی چوری میں ملوث بزنس کے اندر کا کوئی شخص ہوتا ہے۔ اندرونی چوری میں شامل ہیں غبن، ملازمین کا دوکان سے سامان چوری کرنا (شاپ لِفٹنگ) اور دھوکہ یعنی فراڈ۔ اگرچہ یہ یقین کرنا مشکل ہوسکتا ہے کہ ایک اعتباری ملازم آپ کی چوری کرے گا، احتیاط کرنا اہم ہے۔

اندرونی چوری کا تدارک کرنے کے ٹوٹکے یا طریقے:

  • کسی نئے شخص کو ملازم رکھنے سے پہلے اس کے حوالہ جات کی جانچ پڑتال کریں اور جرائم کے ریکارڈ کو چیک کرنے کی درخواست کرنے کا سوچیں۔
  • ایسے طریق کار اختیار کریں جو اندرونی چوری کے مواقع کم کریں (جیسا کہ ایک خود مختار حساب کتاب رکھنے والا (بُک کیپر) ملازم رکھنا یا گاہے بگاہے حساب کتاب کی بذاتِ خود جانچ پڑتال کرنا)۔
  • ملازمین کی ذمہ داریاں اور فرائض الگ الگ رکھیں۔ مثال کے طور پر، وہ شخص جس کی ذمہ داری نقد رقم وصول کرنا ہے اس کو رسیدوں کی موافقت (ریکنسائل) کرنے کی ذمہ داری نہ دیں۔
  • ہر ملازم کو اپنے کیش کی دراز کا ذمہ دار بنائیں۔
  • اندرونی چوری کے بارے میں اپنی پالیسیاں گوش گزار کرنے میں غیر مبہم اور یکساں رہیں اور کسی مسئلے سے فوراَ اور انصاف سے نپٹیں۔

آپ بونڈنگ انشورنس خریدنے کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ بونڈنگ انشورنس ایک معاہدہ ہے جو ایسے نقصانات کی ادائیگی کی ضمانت دیتا ہے جو ایک ملازم کے فعل کے باعث ہوئے ہوں۔

چوری کے تدارک کی ایک مئوثر پلان خطرات کی نشاندہی کرنے اور سیکورٹی کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔ اپنے ملازمین کو اس کام میں شامل کرنا یاد رکھیں اور ان کو وہ آلہ کار اور تربیت فراہم کریں جن کی ان کو آپ کی بزنس کا چوری کے خلاف تحفظ دینے کے لئے ضرورت ہے۔

چوری کا تدارک کرنا اور بزنس کے دیگر موضوعات پر مزید معلومات کے لئے، Canada Business Ontario / Entreprises Canada Ontario سے آج ہی رابطہ کریں۔ ٹیلیفون سروسز انگریزی یا فرانسیسی میں دستیاب ہیں۔

کاروبار کی معلوماتی لائن

1-888-745-8888
ٹی ٹی وائی : 1-800-457-8466

www.entreprisescanada.ca

ontario@entreprisescanada.ca