ایک کامیاب بزنس چلانے کے لئے یہ لازمی ہے کہ آپ کو علم ہو کہ آپ کے گاہک کون ہیں، ان کی ضروریات کیا ہیں، اور ان تک رسائی کیسے کرنی ہے۔ مارکیٹ ریسرچ آپ کے گاہکوں اور مقابلے میں آپ کے حریفوں کے بارے میں صحیح اور مخصوص معلومات حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے، جو کہ آپ کی بزنس شروع کرنے یا اس کی توسیع کرنے کا ایک نہایت اہم حصہ ہے۔ گاہکوں کی طلب اور مانگ آپ کی کمپنی کی کارکردگی کے تمام پہلوئوں پر اثرانداز ہوتی ہے، ان کی راہ نمائی کرتی ہے، اور آپ کی بزنس کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرسکتی ہے۔
جس ماحول میں آپ کی بزنس چلتی ہے وہ بہت متحرک اور تبدیلیوں کا حامل ہوسکتا ہے۔ معاشی حالات میں تغیرات، آبادی کے ڈھانچے میں (ڈیموگرافک) تبدیلیاں (جیسا کہ عمر، آمدنی، فیملی کا سائیز، وغیرہ)، نئے قوائد و ضوابط اور ٹیکنالوجی میں تبدیلیاں یہ سب آپ کے بزنس کرنے کے طریق کار پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔
مارکیٹ ریسرچ آپ کی (ان معاملات میں) مدد کرسکتی ہے:
پہلے سے قائم شدہ بزنسز جو بامعنی تبدیلیاں کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں، جیسا کہ بزنس کی توسیع یا اس کے محلِ وقوع میں تبدیلی، وہ بھی اپنے فیصلوں کی تائید کے لئے مارکیٹ ریسرچ کو استعمال کرسکتی ہیں۔ کچھ دیگر عام صورت حالات جن میں مارکیٹ ریسرچ کی ضرورت ہوسکتی ہے ان میں شامل ہیں:
شروع کرنے سے پہہلے، مارکیٹ ریسرچ کی سرگرمی جو آپ اختیار کریں گے اسکے صاف اہداف کا تعین کرلیں۔ آپ کو طے کرلینا چاہیئے کہ آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے اور کیوں۔
ایک دفعہ آپ اپنے اہداف کا تعین کرلیں، تو پھر ایک حکمتِ عملی بنائیں اور ان فنی تکنیک کا انتخاب کریں جو آپ اعدادوشمار اکھٹا کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔ دو موٹی موٹی اقسام کی ریسرچ جو آپ استعمال کرسکتے ہیں وہ ہیں پرائمری (اولین) اور سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ:
پرائمری (اولین) ریسرچ میں شامل ہیں وہ اعدادوشمار جو براہ راست ممکنہ گاہکوں کے سروے، گروپ جو توجہ کا مرکز ہیں، میدان (یعنی مارکیٹ) میں ٹیسٹ، وغیرہ کے ذریعے اکھٹے کئے گئے۔ آپ یہ ریسرچ بذاتِ خود کرسکتے ہیں یا ایک کمپنی کو آپ کے لئے ریسرچ کرنے کے لئے معاوضے پر رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ ریسرچ خود مکمل کرتے ہیں، تو آپ کی لاگت کم ہوتی ہے اور ایک اضافی فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اپنی بزنس کے لئے آپ مارکیٹ کو جاننے لگتے ہیں۔
پرائمری (اولین) ریسرچ میں ایک نقص یہ ہے کہ اس میں بہت وقت اور پیسہ لگ سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ ایک مارکٹنگ فرم کو ریسرچ کرنے کے لئے معاوضے پر رکھ رہے ہیں۔ اس کے فوائد یہ ہیں کہ آپ خاص گروپوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں (جیسا کہ آپ کے گاہک یا آپ کی بزنس کی جغرافیائی مارکیٹ) اور مطالعہ کو خاص سوالات کا جواب دینے کے لئے تراش سکتے ہیں۔
سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ ان معلومات پر مبنی ہے جو پہلے ہی اکھٹی کی جاچکی ہیں، جیسا کہ آبادی کے ڈھانچے (ڈیموگرافک) کے اعدادوشمار (جیسا کہ عمر، آمدنی، فیملی کا سائیز، وغیرہ)، اورصنعتی اعدادوشمار، اور ان کو اپنی بزنس یا مارکٹنگ پلان میں استعمال کرنا۔
سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ پہلے سے موجود وسائل کو استعمال کرتی ہے، جیسا کہ کمپنی کے ریکارڈ، سروے، تحقیقی مطالعے اور کتابیں۔ پرائمری ریسرچ کی بنسبت، یہ عام طور پر کم وقت لیتی ہے، اور یہ کم مہنگی ہوسکتی ہے۔
اگرچہ پرائمری (اولین) ریسرچ کی بنسبت سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ کی تحقیق کا مرکز اتنا واضح نہیں ہوتا، پھر بھی یہ کارآمد معلومات فراہم کرسکتی ہے۔
مندرجہ ذیل ان سوالات کی مثالیں ہیں جن کے جواب سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ کے ذریعے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
ایک اور بنیادی سیکنڈری (ثانوی) ذریعہ سرکاری شماریات فراہم کرنے والوں کے، انجمنوں کے اور نجی تنظیموں کے اعدادوشمار ہے۔
جب آپ ریسرچ کررہے ہوں تو کچھ سوالات ہوسکتے ہیں جن کے جواب آپ چاہتے ہوں، اور پرائمری (اولین) اور سیکنڈری (ثانوی) تحقیق آپ کی جواب ڈھونڈنے میں مدد کرے گی۔ سوالات میں سے کچھ جن پرآپ غوروخوض کرسکتے ہیں ان میں شامل ہیں:
ایسے اعدادوشمار معلوم کرنا جو بزنس کے فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کرسکیں مشکل ہوسکتا ہے، اور کچھ اعدادوشمار خریدنا مہنگا ہوسکتا ہے۔ بہرحال، آپکی مالی گنجائش کے اندرکئی شماریاتی اورتجزیاتی ذرائع دستیاب ہیں، اور رہنمائی بھی جو دستیاب مواد کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرے۔
Canada Business / Entreprises Canada کے مارکیٹ ریسرچ اور سٹیٹسٹکس سیکشن کی ویب سائٹ کئی زمروں میں ترتیب کردہ اعدادوشمار کے رابطے (لِنکس) اور تجزیاتی ذرائع پیش کرتا ہے، جن میں سے بہت سے مفت رسائی فراہم کرتے ہیں۔ سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ کے دیگر ذرائع میں شامل ہیں کتب خانے (لائبریریز)، یونیورسٹیاں، صنعتی انجمنیں اورسرکاری محکمے۔
Canada Business Ontario / Entreprises Canada Ontario کی سیکنڈری (ثانوی) مارکیٹ ریسرچ سروس (The Secondary Market Research Service / Le service d'études de marché secondaires) آپ کو کئی ذرائع سے معلومات فراہم کرتی ہے:
مارکیٹ ریسرچ اور بزنس کے دیگر موضوعات پر مزید معلومات کے لئے، Canada Business Ontario / Entreprises Canada Ontario سے آج ہی رابطہ کریں۔ ٹیلیفون سروسز انگریزی یا فرانسیسی میں دستیاب ہیں۔
1-888-745-8888
ٹی ٹی وائی : 1-800-457-8466