جب آپ اپنی بزنس شروع کررہے ہوں یا چلا رہے ہوں، تو آپ اپنی ذہنی جائیداد یا اثاثوں (اِنٹیلیکچوئل پراپرٹی (IP) کا تحفظ کرنے میں دلچسپی رکھ سکتے ہیں۔ Canada Business Ontario (CBO) / Entreprises Canada Ontario (ECO) آپ کا کاروباری معلومات کا رابطہ ہے۔ پہلے ہمارے پاس آئیں اور ہمیں وہ معلومات ڈھونڈنے میں جس کی آپ کو ضرورت ہے آپ کی مدد کرنے کا موقع دیں۔
IP ایک آئیڈیا یعنی خیال یا تصور، ایجاد، یا صنعتی، سائینسی، ادبی یا فنونِ لطیفہ کے میدان میں اختراع پر قانونی حق ہے۔ آپکی بزنس آئی پی (IP) میں شامل ہوسکتے ہیں تمثیلاتی علامتیں (سِمبلز)، نام، تصاویر یا عکس (اِمیجز) اور ڈیزائن۔
اپنی آئی پی (IP) کا تحفظ کرکے، آپ ایک ذہنی تخلیق پر اپنے حقوق اور ملکیت قائم کرتے ہیں، اور مقابلے میں حریفوں کو اس کی نقل کرنے یا تقریباَ اس جیسی چیز بنانے سے روکتے ہیں۔ آئی پی (IP) آپ کی بزنس کی جداگانہ شخصیت، عکس اور شہرت کا تحفظ کرتی ہے۔
پیٹنٹ: دوسروں کو آپ کی ایجاد کینیڈا میں بنانے، استعمال کرنے، یا بیچنے سے روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے عطا کردہ حق۔
ٹریڈ مارک: ایک لفظ (یا الفاظ)، ایک ڈیزائن، یا ان کا مرکب، جو ایک شخص یا تنظیم کی مصنوعات یا سروسز کی نشاندہی کے لئے استعمال کئے جا رہے ہوں۔
کاپی رائٹ: کا مطلب ہے "کاپی کرنے کا حق" اور اس کے دائرے میں فنونِ لطیفہ کے سب اصلی (اورِجنل) تخلیقات آتی ہیں (جیسا کہ موسیقی، اداکاری، کرتب، ناچ، فلمیں، کتابیں، مجسمے، سافٹ ویئر)۔ عام طور پر، صرف کاپی رائٹ کے مالک کو اجازت ہے کہ وہ کام کو بنائے یا اس کی نقل کرے یا کسی اور کو ایسا کرنے کی اجازت دے۔
صنعتی ڈیزائن: شکل، صورت، پیٹرن (یعنی ترتیب) یا زیبائش (یا ان کا کوئی مرکب) کے بصری عناصر جو ہاتھ سے، آلے سے یا مشین سے بنائی گئی کسی مکمل کردہ شے میں استعمال کئے گئے ہوں۔
ہم یہاں آپ کی مدد کے لئے ہیں۔ ہمارے آن لائن وسائل کے وسیع ذخائر کا فائدہ اٹھائیں۔ آج ہی ہماری ویب سائٹ پر جائیں، یا ہماری بزنس کی معلومات کی لائن (Business Info Line) کو کال کریں اوراپنی اِنٹیلیکچوئل پراپرٹی کو تحفظ فراہم کرنے کے بارے میں مزید معلوم کریں۔ ٹیلیفون سروسز انگریزی یا فرانسیسی میں دستیاب ہیں۔
Canada Business Ontario / Entreprises Canada Ontario کینیڈا بزنس نیٹ ورک (Canada Business Network / Réseau Entreprises Canada) کا ممبر ہے۔
1-888-745-8888
ٹی ٹی وائی : 1-800-457-8466