مارکٹنگ محض اشتہار بازی کی مہم کے علاوہ اور بھی کچھ ہے؛ یہ آپ کی بزنس کے لئے آمدنی کا سبب ہونی چاہیئے۔ اپنی مصنوع یا سروس کو فروغ دینے کے مختلف طریقے سمجھنا اپنی بزنس کے لئے صحیح فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
چھپائی والے ذرائع کئی آپشن یعنی انتخاب کے راستے پیش کرتے ہیں، بمعہ: بروشرز (معلوماتی چوورقے)، بزنس کارڈ، اخباروں میں اشتہار اور میگزین (رسالے)۔ ان میں سے آپ کون سا راستہ انتخاب کرتے ہیں، اس کا انحصار اس پیغام کی نوعیت پر ہے جو آپ اپنے گاہکوں کو بھیجنا چاہتے ہیں۔
الیکٹرونک میڈیا ان ذرائع ابلاغ کے لئے ایک عام اصطلاح ہے جو مواد تک رسائی کے لئے الیکٹرونک یعنی برقی آلہ استعمال کرتے ہیں۔ الیکٹرونک ذرائع ابلاغ کی عام ترین ساختوں میں سے کچھ میں شامل ہیں ٹیلیویژن، ریڈیو، اِنٹر نیٹ اور منقولہ (یعنی ہاتھ میں پکڑ کر لیجانے والے) آلات کے مواد۔
(بزنس کو) فروغ دینے کے تحفے تحائف، جیسا کہ پین، کنجیوں کے چھلے اور کیلنڈرز، اپنی کمپنی کے لئے ایک مثبت رائے کو پیدا کرنے اور اس کی شہرت بہتر بنانے کے لئے ان افراد اور گروپس کو دئے جاسکتے ہیں جن کو آپ ذاتی طور پر جانتے ہیں۔
نیٹ ورکنگ (یعنی رابطوں کا جال بنانا) اور کمیونٹی کی شمولیت بھی آپ کی بزنس کو فروغ دینے میں مدد کرسکتی ہیں۔ آپ ٹریڈ شوز (یعنی تجارتی میلے)، کانفرنس، کمیونٹی کے پروگرام اور دوسری سماجی اور اجتماعی سرگرمیوں میں شمولیت کرکے نئے رابطے بنا سکتے ہیں اور ممکنہ گاہکوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگوں سے اپنی بزنس کے بارے میں بات کرنا اپنی مصنوع یا سروس کو فروغ دینے کے مئوثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔
اپنی مارکٹنگ حکمتِ عملی کو پلان کرنا اپنی مصنوع یا سروس کو فروغ دینے کے بہترین طریقے کا تعین کرنے میں، اور مقرر کردہ اہداف کی نسبت سے اپنی کامیابی کو ناپنے میں، آپ کی مدد کرے گا اور آپ پر واضح کرے گا کہ آپ کی حکمتِ عملی کو کہاں ردوبدل کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
اپنی مصنوع یا سروس کو فروغ دینے اور بزنس کے دوسرے موضوعات پر مزید معلومات کے لئے، Canada Business Ontario / Entreprises Canada Ontario سے آج ہی رابطہ کریں۔ ٹیلیفون سروسز ایگریزی یا فرانسیسی میں دستیاب ہیں۔
1-888-745-8888
ٹی ٹی وائی : 1-800-457-8466